بھٹکل :11؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تجدید کردہ منڈلی کے اور لیڈی آف لارڈ چرچ کی نئی عمارت کا فادر سائمن ٹلیس نے افتتاح کرنے کے بعد کرسچن مذہب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔
ضلع کے مختلف مقامات سے 35عیسائی فادرس افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ فادر روشن نے استقبال کیا۔ اس کے بعد خصوصی عبادت کی گئی ۔ سبھی کے لئے ظہرانے کا انتظام کیاگیا تھا۔ شام کو بچوں نے ثقافتی پروگرام پیش کیااور گوا ٹیم کی جانب سے ناٹک کی نمائش ہوئی۔
